نہار منہ پانی پینے کے فوائد

ماہرین کے مطابق نہار منہ پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد ہیں اور اگر اس پر عمل کیا جائے تو نہ صرف ہماری صحت بہتر رہے گی بلکہ پورا دن چاق و چوبند اور چست بھی رہیں گے ۔نیند کے بعد پانی کی کمی دور( 6 سے 8 گھنٹے کی نیند کے بعد) اگر ایک یاد دو گلاس پانی نہار منہ پی لیا جائے تو اس سے بدن میں پانی کی کمی دور ہوجاتی ہے ۔

بہت سے لوگ صبح اٹھ کر کافی پینا پسند کرتے ہیں لیکن اس سے مزید پیاس لگتی ہے جبکہ پانی پینے سے پورے دن تازگی برقرار رہتی ہے ۔
فوری توانائی مہیا کرتا ہے : ڈاکٹر زکہتے ہیں کہ بدن میں سستی اور کم توانائی کی بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہے ۔ پانی جسم اور دماغ دونوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے اور انسانی موڈ کو اچھا کرتا ہے ۔ نیند کے بعد بدن میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور نہار منہ پانی پینے سے انسان دن بھر تروتازہ اور تندرست رہتا ہے ۔
دماغ کیلئے طاقتور : ہم جانتے ہیں کہ انسانی دماغ 73 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اسی لئے پانی کی وافر مقدار دماغ کیلئے بہت ضروری ہے ۔ اگر صبح کے وقت دو گلاس پانی پی لیا جائے تو دن کی شروعات درست سمت میں ہوجاتی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق صبح کے وقت ورزش ، مناسب ناشتہ اور وافر پانی بقیہ پورے دن کے معمولات پر اثر انداز ہوتا ہے اور انسان تندرست رہتا ہے ۔