نوٹ بندی ختم ‘ بدعنوانی کا خاتمہ کب‘ یوگیندر یادو

نئی دہلی:سوارج انڈیا پارٹی کے صدر یوگیندر یادو نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم سے ہندوستان میں رشو ت خوری کے متعلق وضاحت طلب کی۔

یادو نے ٹوئٹ کرکے پوچھا کہ’’میرے پاس وزیراعظم نریندر مودی کے لئے ایک سوال ہے۔اب جبکہ نوٹ بندی کا عمل پورا ہوگیا ہے پھر کب تک ’’ لوٹ بنڈی‘‘ بدعنوانی کا خاتمے کی شروعات ہوگی‘‘۔

انہوں نے کہاکہ وہ تین حقیقت ‘ تین تجاویز اور تین منصوبے پی یم کی جانب سے سننا چاہتے ہیں۔’’ میں پی یم سے تین حقیقت سننا چاہتا ہے ‘ کتنی پرانی کرنسی واپس آئی ہے ؟کتنی نئے کرنسی جاری کی گئی؟فیصلے کا حکومت کو مشورہ کس نے دیا تھا؟۔

’’میں پی یم سے تین تجاویز طلب کرنا چاہتا ہے ‘ جان ذریعہ معاش گنوانے والوں کو حرجانہ‘ غریبو ں کے لئے حاصل کی گئی رقم کا استعمال‘(پیسے کا )مدتی استعمال‘‘۔’’

میں تین منصوبے وزیراعظم سے سننا چاہتا ہے ‘ گھریلو غیر نقدی کالے دھن پر دھاوا‘غیر ملکی کالے راستے کی ناکہ بندی‘ سیاسی چندوں میں شفافیت‘‘۔