نوٹ بندی تنازع: آر بی ائی کے دفاتر کا18جنوریکو کانگریسی گھیراؤ

ممبئی: کانگریس نے آر بی ائی گورنر ارجیت پٹیل سے استعفیٰ کامطالبہ کیا اور کہاکہ آربی ائی کی جانب سے نوٹ بندی کے نتیجہ میں معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

پارٹی نے اعلان کیا کہ آر بی ائیکے دفاتر کا ممبئی ‘ ناگپور‘اور احمد نگر میں18جنوری کو نوٹ بندی کے خلاف گھیراؤ کیا جائے گا۔صدر مہارشٹرا پردیش کانگریس وسابق چیف منسٹر اشوک چوہان ممبئی میں احتجاج کی قیادت کریں گے ۔

قائد اپوزیشن اسمبلی رادھا کرشنا وکھے پاٹل ناگپور میں احتجاج میں شرکت کریں گے۔سابق چیف منسٹر مہارشٹرا پرتھوی راج چوان اور سشیل کمار شنڈے بنگلوراور احمد آباد میں علی الترتیب احتجاج میں شرکت کریں گے اس کافیصلہ پارٹی کے ایک اجلاس میں کیاگیا۔29

جنوری کو ممبئی کا کنونشن نوٹ بندی مسئلہ پر منعقد کیاجائے گا۔