نوٹوں کی تنسیخ ایک ناکام اقدام ‘ شیو سینا کے سربراہادھوٹھاکرے کا بیان

تھانے:بی جے پی حکومت پر نوٹوں کی تنسیخ کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے صدر شیوسینا ادھوٹھاکرے نے آج کہاکہ نہ تو کالا دھن برآمد ہوسکا اور نہ کرپشن کا خاتمہ ہوسکا۔

وہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے جو تھانے کے بلدی انتخابات کے سلسلہ میں تھا‘ جو فبروری کو مقرر ہیں

۔انہوں نے کہاکہ لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ نوٹوں کی تنسیخ کی وجہہ سے مشکلات کاسامنا پڑا۔ خود مجھے بھی عوام کو رقم کے لئے طویل قطاروں میں کھڑے دیکھ کر تکلیف ہوئی تھی۔کئی افراد قطار میں ہی فوت ہوگئے۔

مجھے اس لئے تکلیف ہوتی تھیں کیونکہ میں سنتا تھا کہ کئی لوگ بشمول نوجوان اپنی رقم حاصل نہ کرسکے۔