نوا ز شریف پر پاکستان میں مودی کے مفادات ملحوظ رکھنے کا الزام

دونوں وزرائے اعظم ایک ایجنڈہ پر عمل پیرا ، تحریک انصاف چیرمین عمران خان کا خطاب

اسلام آباد  ۔ /30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عمران خان نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف پر الزام عائد کیا کہ وپاکستان میں اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے مفادات کا خیال رکھ رہے ہیں ۔ حکومت نے کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خاں کے سینکڑوں حامیوں کو گرفتار کروایا ہے ۔ پولیس نے ان کے جلسہ میں شریک 100 حامیوں کو گرفتار کیا ہے ۔ عمران خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف لندن گئے تھے ان کی وہاں کسی قسم کی سرجری ہوئی جب وہ دواخانہ کے بستر پر تھے تو انہوں نے پہلا فون اپنی والدہ یا بچوں کو کرنے کے بجائے مودی کو کیا تھا ۔ عمران خان نے اپنی بینی گلا رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ماہ مئی میں لندن کے ایک دواخانہ میں نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کا حوالہ دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ نواز شریف دراصل پاکستان میں مودی کے ’’مفادات ‘‘ کو ملحوظ رکھ کر کام کررہے ہیں ۔سکیورٹی کے افشاء کہانی کے پیچھے نواز شریف کا ہی ہاتھ ہے ۔ اس سے مسلح افواج کی بدنامی ہوئی ہے ۔ دراصل وہ (نواز شریف) اور مودی کا ایجنڈہ یکساں ہے ۔ عمران خاں نے زور دے کر کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ برطرف شدہ وزیر اطلاعات پرویز راشد نے اپنے طور پر میڈیا کو حساس معلومات کا انکشاف نہیں کیا ہے ۔ نواز شریف نے کل ہی پرویز راشد کو اس میڈیا رپورٹ کے افشاء پر برطرف کردیا تھا ۔ دہشت گردی کی حمایت کرنے کے مسئلہ پر سیویلین اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات بڑھتے جارہے ہیں ۔ راشد ایک درباری اور جی حضوری کرنے والے آدمی ہیں وہ نواز شریف کے اشاروں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے ۔ پوری ریاستی مشنری کو استعمال کرتے ہوئے ایک کرپٹ وزیراعظم کو بچایا جارہا ہے ۔ 64 سالہ عمران خان نے کہا کہ میں نواز شریف کی بدعنوانیوں کو جب تک میں زندہ رہوں گا برداشت نہیں کروں گا ۔ ایک نہ ایک دن نواز شریف کو بے نقاب کروں گا۔