نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی

لاہور۔12 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) خاندانی ذرائع مطابق لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے باعث وہ تعزیت کرنے والوں سے نہیں مل سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تعزیت کیلئے آنے والے امرا و دیگر افراد سے حمزہ شہباز، سلمان شہباز، آصف کرمانی مل رہے ہیں۔ واضح رہے بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں جس کے بعدپنجاب حکومت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کردیا۔ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لے جایا گیا، جس کے بعدانہیں سخت سکیورٹی میں ’جاتی امرائ‘ پہنچایا گیا تھا۔