نواحہ برائے یہ ہندوستان ہے میر ہندوستان۔ ویڈیو

اترپردیش کے جون پور میں انجمن حیدریہ کی جانب سے ماہ محرم میں منعقدہ ایک مجلس کے دوران حب الوطنی پر مشتمل ایک نوحہ پیش کیاگیا جس پر عزاداروں نے ماتم بھی کیا۔نومبر5سال2016کا یہ ویڈیو ان دنوں سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہورہا ہے جس میں نوحہ خوان تمام کو حب الوطنی کی ہدایت دیتے ہوئے دیکھے جاسکیں گے۔یہ میرا ہندوستان ہے ‘ یہ میرا ہندوستان ہے ‘اس پہ دل قربان ہے اس پہ جان قربان ہے۔

نوحہ کے دوران پاکستان کے جھنڈا سرزمین ہند پر لہرانے کو غداری اور جو تھالی میں کھاتے ہیں اس میں چھید کرنے کی بیماری کے مترادف قراردیا گیا ہے ۔ مجلس پر پابندی ہے نہ ماتم پر پابندی نہیں ہے ‘ شکر خدا کا کرتے ہیں ہم ہر لمحہ آزادی ہے ۔بھارت کی مٹی بھی سارے جگ میں عالیشان ہے۔ مذکورہ نوحہ میں وطن کی محبت او رامام حسینؓ کی خواہش کے مطابق بھارت کا نام ہونے کی بات کہی گئی ہے۔