ندیم جاوید کے ساتھ بد سلوکی اور حملہ معاملہ میں مقدمہ درج نہیں 

نئی دہلی : آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر ندیم جاوید پر گذشتہ روز اسلامک کلچر سنٹر میں بد سلوکی اور مارپیٹ کی کوشش کے معاملہ میں ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے لیکن پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ حالانکہ ندیم جاوید پیر کو ہی تغلق روڈ پولیس اسٹیشن میں اپنے ساتھ ہوئے حادثہ کی تحریری شکایت درج کرواچکے ہیں ۔

اس تعلق سے ایس ایچ او نے کہا کہ ابھی تکل معاملے مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے حالانکہ اس معاملہ کی جانچ جاری ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ پیر کہ دن انڈیا اسلامک سنٹر میں ندیم جاوید صحافیوں سے بات کرنے کے بعد اپنے کار کا طرف بڑھ رہے تھے کہ کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ گالی گلوچ کرنے لگے ۔ نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔ اس دوران وہاں موجود صحافیوں نے مداخلت کرکے معاملہ کو رفع دفع کردیا ۔

بعد ازاں ندیم جاوید نے روڈ تھانہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کو تمام واقعہ سے و اقف کروایا ۔