ندوستان قابل تجدید وسائل سے توانائی پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بنا

حیدرآباد۔موجودہ تفصیلات کے مطابق ہندوستان قابل تجدید وسائل سے توانائی پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور جون کے ماہ میں 10.2بلین یونٹ توانائی پیدا کی ہے۔

ڈی سی کی خبر کے مطابق قابل تجدید وسائل جس میں برقی کی سولار‘ وینڈ ‘ بائیو ماس اور چھوٹے ہائیڈرو الکٹرک یونٹس شامل ہیں ۔

اگست2015سے لیکر جون2017تک کے درمیان سنٹرل الکٹرسٹی ایجنسی سے حاصل تفصیلات جس میں بتایاگیا ہے کہ 26فیصد توانائی 8.1سے زائد بی یو انرجی جون2016میں پیدا کی گئی اور 17فیصد جو کہ 8.6بی یو انرجی ہے مئی2017میں پیدا کی گئی ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ سولا ر انرجی کے تمام تنصیبات سے 13,652ایم ڈبیلو انرجی پچھلے دوسالوں میں پیدا کی گئی ہے۔

عہدیداروں کے مطابق قابل تجدید وسائل جیسے سولار ریڈیشن اور تیز رفتار وینڈس سے پچھلے تین ماہ جون او راگست کے درمیان میں توانائی کی پیدوار میں شدید اضافہ ہوا ہے۔