نتیش کمار کو استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں : کے سی تیاگی 

نئی دہلی : جنتا دل متحدہ کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا کہ مظفر پور واقعہ میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار استعفیٰ نہیں دیں گے ۔او رپارٹی معاملہ کی منصفانہ تحقیقات کے لئے تیار ہیں ۔مسٹر تیاگی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں وزیر اعلی کے استعفیٰ پر زور دے رہے ہیں ۔جب کہ ریاستی حکومت خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے او رریاستی حکومت نے اس معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو کی طرف سے تحقیقات کی سفارش کردی ہے او راگر اس کی تحقیقات عدالت کی نگرانی میں ہوتی ہے تو اس کی پارٹی کوکوئی اعتراض نہیں ہے ۔

جے ڈی یو کے وزیر تیاگی نے کہا کہ ا س معاملہ کو منظر عام پر آنے کے بعد نہ صرف ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے بلکہ ملزموں مو معطل بھی کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی افسران ملزمان کوبچانے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ا س واقعہ کو کچھ جماعتیں سیاسی رنگ دے رہی ہیں ، اور سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے لیکن وہ اپنے ارادو ں میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔واضح رہے کہ مظفر پور کے گرلس شیلٹر ہوم میں ۳۴؍ لڑکیوں کے ساتھ جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔