میہول چوکسی کے متعلق مرکزگجرات حکومت کی نیک نیتی پر سابق مرکز وزیر پی چدمبرم کا سوال۔

نئی دہلی۔ پنچاب نیشنل بینک ( پی این بی ) میں پیش ائے کروڑ ہا روپئے کے اسکام سے سرخیوں میں آنے والے نیراؤ مودی اور میہول چوکسی کے ملک سے فرار ہونے میں کامیابی پر اپوزیشن جماعتیں مرکز ی حکومت کی نیک نیتی پر مسلسل سوال کھڑا کررہے ہیں۔

ہیراؤ کے بیوپاری نیراؤ مودی اور اس کے انکل میہول چوکسی پرپی این بی ممبئی برانچ کو 12ہزار کروڑ سے زائد کی رقم کا چونا لگانے کا الزام ہے۔ نیراؤاور میہول نے ایل یو یوس کے ذریعہ کروڑ ہا روپؤں کا قرض حاصل کیا تھا ۔

اس اسکام کے منظرعام پر آنے کے بعد میہول چوکسی اور نیراؤ مودی دونوں ملک سے آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں بالخصوص کانگریس پارٹی اس سنگین نوعیت کے معاملے پر مرکز کی بی جے پی حکومت کو مسلسل گھیرانے کی کوشش کررہی ہے اورپارٹی لیڈرس ایسا کوئی بھی موقع گنوانا نہیں چاہتے جس کے ذریعہ وہ مودی حکومت پر تنقید کرسکیں۔

سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے اسی ضمن میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے مرکز کی نیک نیتی پر سوال کھڑا کیا ہے۔پی چدمبرم نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ پوچھا کہ’’ گجرات ہای کورٹ میں 20-07-2016کو ایک میہول چوکسی پر 9872کروڑ کی رقم حاصل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک حلف نامہ داخل کیااور خدشہ ظاہر کیا کہ چوکسی ملک چھوڑ کر فرار ہوسکتا ہے۔

تو پھر کس طرح گجرات حکومت(بی جے پی) نے جنوری2018میں اس کو ملک چھوڑنے کا موقع فراہم کیا؟۔چدمبرم کا یہ سوال گیتانجلی جیویلرس کے سربراہ نیراؤ مودی اور اس کے انکل میہول چوکسی کے متعلق ہی ہے جنھوں نے پنچاب نیشنل بینک سے ایل یو یویس کے ذریعہ بارہ ہزار کروڑ سے زائد کی رقم حاصل کی ہے۔

میہول چوکسی ان دنوں اینٹی گو میں ہے ۔ خبر ہے کہ میہول چوکسی نے اینٹی گو کی شہریت حاصل کرنے کے بعد وہ وہیں پر مقیم ہے ۔ میہول چوکسی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد ہی اس نے اینٹی گو کی شہریت حاصل کی اور اس کے لئے حکومت ہند نے وہاں کی حکومت کو میہول چوکسی کے متعلق مبینہ طور پر کلین چٹ بھی فراہم کی ہے جس کے ذریعہ میہول چوکسی کو اینٹی گو کی شہریت مل گئی۔

کامن ویلتھ ممالک میں اینٹی گوبھی شامل ہے جہاں سے کچھ ضابطوں کی تکمیل کے بعد میہول چوکسی کی سپردگی کے لئے حکومت ہند اینٹی گو حکومت کو درخواست پیش کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بدعنوانی کے کیس میں فرار میہول چوکسی نے حال کے دنوں میں کہاتھا کہ وہ ہجومی تشدد کے ملک میں بڑھتے واقعات سے خوفزدہ ہے اور ہندوستان واپس لوٹنے میں اس کو ڈر محسو س ہورہا ہے۔

میہول چوکسی نے جیل میں قتل کئے جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیاتھا جس پر اینٹی گو کی حکومت نے ملک کی جیلوں کے متعلق تفصیلا ت فراہم کرنے اور میہول چوکسی کی سپردگی کے بعد اس کو کیس جیل میں رکھا جائے گا اس کی ویڈیو گرافی فراہم کرنے کی بھی درخواست حکومت ہند سے پیش کی تھی۔