میگھالیہ کے گورنر نے راج بھون کوجوان ’ عورتوں کے کلب میں تبدیل کردیا‘ملازمین کے مطالبہ پر دیا استعفیٰ

شیلانگ:جنسی ہراسانی کے چارجس کا سامناکررہے ‘ میگھالیہ کے گورنر وی شنمو گناتھن ( 67)نے جمعرات کے روز اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

جبکہ راج بھون ملازمین کے ایک گوشے نے راج بھون دفتر کے وقار کو بچانے کے ایک روز قبل ہی ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیاتھا۔چیف منسٹر مکل سنگما نے قبل ازیں اپنے بیان میں کہا کہ وہ وزیراعطم نریندر مودی اور وزرات داخلہ کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔

تقریباً ایک سو کے قریب راج بھون کے عملے نے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو درخواست پیش کرتے ہوئے واقعہ کی مداخلت کے ذریعہ مذکورہ گورنر کوبرطرف کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ راج بھون کے وقار کو بچایاجاسکے۔

ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ مسٹ شنمو گناتھن نے راج بھون کو ’’ جوان عورتوں کے کلب ‘‘ میں تبدیل کردیا ہے۔