میڈیا رپورٹس کے مطابق: حافظ سعید لاہور کے گھر میں نذر بند

لاہور(پاکستان):ذرائع ابلاغ سے ملی اطلاعات کے مطابق جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعیدکو پیر کے روز گھر میں نذر بند کردیا گیا ہے۔

دنیا نیوز نے نقطہ نظر کے میزبان اجمل جامی کے دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ گروپ کے صدر کو محروس کی طرح رکھاگیا ہے۔

سعید کو لاہور کے چاؤ برج کے قریب واقعہ قدسیاہ مسجد میں نظر بند رکھا گیاہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر سے بات کرتے ہوئے قبل ازیں ‘ سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی نے کہاکہ نیو یونائیڈ اسٹیٹس( یو ایس) حکومت اس طرح کی تنظیموں سے سخت نالاں ہے اور ہوسکتا ہے حکومت ان پر امتناع بھی عائد کرسکتی ہے۔

اجم جامی نے کہاکہ وزارت داخلہ کے وزیر چودھری نثار علی خان کے بیان سے بھی ان افواہوں کی تصدیق ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔

وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ جماعت الدعوۃ کی سرگرمیوں پر سال2011سے نظر رکھی جارہی ہے اور اس کے خلاف کاروائی کی تفصیلات بہت جلد پیش کی جائے گی۔

نثار احمد نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اجلاس میں قراردداد کے ذریعہ جماعت الدعوۃ کو ممنوعہ گروپ قراردیاگیا ہے اور اس کے خلاف درکار اقدامات ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں تنظیم کے خلاف زیر التواء اقدام کے تحت کاروائی کی جارہی ہے ۔

سعید ہندوستان اور امریکہ کو 2008ممبئی دہشت گرد حملے کے اصل سرغنہ کی حیثیت سے مطلوب ہے جس میں 166لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔مذکورہ حملے اہم رول ادا کرنے کی وجہہ سے سعید کے سرپر 10ملین امریکی ڈالر( تقریباً 66کروڑ ) کاانعام رکھا گیا ہے۔

پاکستان نے دعویٰ کیا ہے لشکر طیبہ(ایل ای ٹی)پر امتناع عائد کردیا گیا ہے ‘ مگر 2002انڈین پارلیمنٹ پر حملے کے بعد وہ دوبارہ جماعت الدعوۃ کے نام دوبارہ زندہ ہوئی۔امریکہ نے جماعت الدعوۃ کو لشکر کی محاذ ی تنظیم قراردیا ہے۔