میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی زندگی بدتر بنادی۔ امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے میانمار میں قتل عام او راجتماعی قبروں کا معاملہ اٹھایا
نیویارک ۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے میانمار کی حکومت پر روہنگیا مسلمانوں کے لئے زندگی کو’ موت کی سزا‘ بنادینے کا الزام لگایا۔

ہیلی نے دیس ایسوسی ایڈ پریس اور دیگر خراساں اداروں کے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ الزامات عائد کیے۔

انہوں نے سیکورٹی کونسل میں منگل کو اپنے خطاب کی شروعات بنگلہ دیش میں رہ رہے میانمار کے ایک مہاجر نور قادر کے ذڑیعہ’ اے پی‘ کو دئے گئے خطرناک صورتحال سے کی۔

نور قادر نے اے پی کو بتایاتھا کہ وہ میانمار کے فوجیوں کے حملے سے کیسے بچہ اور چھ دن کے بعد انہوں نے پایا کہ ان کے دوستوں کی لاشیں اجتماعی قبروں میں دفن ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہاکہ میانمار قتل عام او راجتماعی قبروں کی بات کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی سے لرنے کا دعوی کررہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ قادر نے اس دن جو دیکھا‘ اس سے صاف ہے کہ فوج جانتی تھی کہ وہ غلط کررہی ہے اور وہ یہ بھی نہیں چاہتی تھی کہ دنیا اس بات کو جانے۔ ہیلی نے رائٹر کے دونامہ نگاروں کے ذریعہ انکشاف کیے گئے دیگر قتل عام او راجتماعی قبروں کے ثبوت کا بھی حوالہ دیا۔

خیال رہے کہ یہ دنوں صحافی ابھی جیل میں ہیں۔