میئر کی امیدوار یگینا مصطفی کو سوشیل میڈیا پر ملی دھمکیاں

واشنگٹن۔منیسوٹا کے شہر کی پہلی مسلم مئیر امیدوار یگینا مصطفی کو سوشیل میڈیا پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ان کی ویب سائیڈ پر ’’میلیشیاء تحریک‘‘ کی جانب سے ایک پوسٹ کیاگیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ امریکہ میں تمام مسلمانوں کو قتل کردیاجائے گا‘‘۔

منی پولیس سے ایک سو میل کے فاصلہ پر واقع ساوتھ ایسٹ علاقہ راچیستر سے ریگینا میئر کی امیدوار بنی ہوئی ہیں

۔ راچیستر کی 114,000مجموعی آباد میں بارہ ہزار مسلمان ہیں۔ریگینا نے اپنے ٹوئٹر پیچ پر کہاکہ’’ اس سے میں ڈرنے والی نہیں ہوں۔ مگر کسی بھی دھمکی کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لینا چاہئے۔کوئی بھی شخص اپنے منتخب عہدے کے ذریعہ اپنی کمیونٹی کی خدمات کرنے میں ڈر محسوس نہیں کرتے‘‘۔

مذکورہ کونسل برائے امریکی اسلامی تعلقات(سی اے ائی آر) نے تمام مقامی قانونی اداروں سے معاملے کی جانچ کرنے کی درخواست پیش کی ہے۔

سی اے ائی آر منیسوٹا چیاپٹر کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر جیلانی حسین نے کہاکہ ’’ ہم نے ریاست اور فیڈرل لاء انفورسمنٹ انتظامیہ سے اس معاملہ کی جانچ پر زورد یا ہے جس میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے اس فرد کو تشدد پر مبنی دھمکی کے ذریعہ نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جوملک کی قومی سیاست کا حصہ بننا چاہتی ہے‘‘