مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی توسیع کے لئے سعودی عربیہ کی منصوبہ سازی

ریاض۔پیر کے روز سعودی عربیہ نے اعلان کیا کہ وہ مکہ مکرمہ کی سب سے بڑی مسجد الحرام کی توسیع کیلئے ایک کمپنی نافد کریگی اور ان کا کہنا ہے کہ سال2030تک 30ملین سے زائد عازمین کی آمد متوقع ہے۔

مذکورہ کمپنی کے تنصیبات ویژن 2030کے تحت ہونگے جس میں مقصد مقدس فریضہ حج اور عمرہ کے لئے آنے والے زائرین کی بڑھتی تعداد کوبہتر سہولتیں فراہم کرنا ہوگا۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پبلک انویسمنٹ فنڈنے اعلان کیاہے کہ وہ روالحرام کمپنی کا نفاذ عمل میں لایاگیا جو مقدس شہر مکہ کے اطراف واکناف میں مقامی میزبانی سیکٹر کو فروغ دے گا تاکہ مزید بہتر سہولتوں کو یقینی بنایاجاسکے۔

زنہو نیوزایجنسی کی نیوز کے مطابق مذکورہ پراجکٹ کی وجہہ سے سال 2030تک سعودی عربیہ میں 160,000ملازمتیں میں اضافہ ہوگا اور سالانہ جی ڈی پی 2.1ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔پراجکٹ کا پہلا مرحلہ 854000اسکوئیر میٹر پر مشتمل ہوگا جس میں115بلڈنگس اور مختلف ڈیزائن کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ70,000نئے ہوٹل روم یہاں پر تعمیرکئے جائیں گے جس میںیومیہ310,000لوگوں کے قیام کو یقینی بنایاجاسکے گا۔اور پہلے مرحلے میں 90000رہائشی یونٹ‘ 360,000اسکوئیر میٹر پر کمرشیل جگہ اور چار لاکھ لوگوں کی گنجائش والی جگہ نماز کی ادائی کے لئے تعمیر کی جائے گی ۔اسلام کا سب سے مقدس مکہ کعبتہ اللہ شریف سے 1.5 کیلومیٹر کے فاصلے پر مذکورہ پراجکٹ کی شروعات عمل میں لائی جائے گی۔