مکہ مسجد بم دھماکہ میں بری اسیما آنند بی جے پی کی انتخابی مہم چلائیں گے

کلکتہ۔پیر کے روز این ائی اے کی خصوصی عدالت سے دیگر چار ملزمین کے ساتھ 2007کے مکہ مسجد بم دھماکوں میں بری ہوئے سوامی اسیما آنند اب بھارتیہ جنتاپارٹی کے لئے مغربی بنگال کے پنچایت الیکشن میں مہم چلائیں گے۔

بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش جوکہ آر ایس ایس کے سابق پرچارک بھی ہے نے کہاکہ اسیما آنند سے جب انہوں نے ملاقات کی تو انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے کے رضا مندی کے اظہار کے لئے پارٹی کو مغربی بنگال میں مزیدمستحکم کرنے کے لئے حامی بھری۔

گھوش نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں کافی عرصہ سے انہیں جانتا ہوں۔ میں نے اس سے قبل ان سے بات کرتے ہوئے بنگال کی حالت سے انہیں واقف کروایا اور ان کی ضرورت کے متعلق بات کی تھی۔ انہو ں نے رضا مندی ظاہر کی۔ اب وہ بری ہوگئے ہیں۔ وہ ریاست کے اندر رہ کر اب کا م کرسکتے ہیں۔ وہ پنچایت انتخابات کی مہم کے دوران بات کریں گے۔ ہم اب بھی تفصیلات کے لئے کام کررہے ہیں‘‘۔

سوامی اسیما آنند جس کااصلی نام نابا کمار سرکار ہے وہ مغربی بنگال کے ایک ساکن ہیں۔ بی جے پی لیڈران کاماننا ہے کہ وہ اگر پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں ‘ تو ان کی ہندوتوا نظریے کو ریاست میں فروغ ملے گا۔ بی جے پی منصوبے کے تحت وہ بہت جلد ریاست کا دورہ کریں گے۔

گھوش نے کہاکہ ’’ ان کی انتظامی قابلیت بہت شاندار ہے‘ انہوں نے سالوں تک بڑے مجموعوں کے ساتھ کام کیاہے۔ پنچایت الیکشن کے بعد ہم ان سے چاہیں گے وہ بنگال کے قبائیلی علاقوں میں پارٹی کوپھیلانے کاکام کریں‘‘۔

اسیما آنند نے آر ایس ایس کی پشت پناہی والی تنظیم ’ واناباسی کلیان آشرم‘‘ کے لئے کام کیاہے‘ انہو ں نے قبائیلوں کے ساتھ بھی کافی وقت گذارا ہے۔

آسیما آنند جس کو مکہ مسجد اور سمجھوتا ایکسپریس دونوں مقدمات سے بری کردیاگیا ہے‘ سال 2008میں دہلی او رلاہور کے درمیان میں چلائی جانے والی سمجھوتا ایکسپریس میں دھماکہ کے سبب68لوگوں کی موت واقع ہوگئی تھی‘ مرنے والوں میں زیادہ تر پاکستانی شامل تھے۔