مچھلی کا تیل ذیابیطس سے حفاظت کیلئے فائدہ مند

واشنگٹن ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) محققین نے اپنی تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جو کہ مچھلی اور مچھلی کے تیل سے حاصل کئے جاتے ہیں ، یہ ذیابیطس ٹائیپ 2 سے محفوظ رکھنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ فن لینڈ کی یونیورسٹی آف ایسٹرن میں رواں تحقیق کے دوران امراض قلب کو بڑھانے میں تشویشناک تصور کرنے والے عنصر سے حفاظت کیلئے بھی امیگا 3 فیٹی ایسڈز سودمند ثابت ہوئے ہیں۔ 1984 تا 1989 ء کے دوران کی جانے والی تحقیقات جس میں 42 تا 60 برس کی عمر کے افراد سے حاصل ہونے والے مواد پر کی جانے والی تحقیق جس میں 2212 مریضوں سے معلومات حاصل کی گئیں،

اس میں 442 ایسے مرد افراد رہے جنہیں ٹائیپ2 ذیابیطس کا مریض قرار دیا گیا تھا ، انہیں مچھلی اور مچھلی کے تیل سے فائدہ ہوا۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے فوائد کے حصول کیلئے محققین نے اسے چار زمروں میں تقسیم کیا تھا۔ تحقیق کے دوران یہ بھی ثابت کیا گیا کہ 33 فیصد افراد میں ذیابیطس ٹائیپ 2 پایا جاتا ہے لیکن ایسے افراد جو کہ ہفتہ میں کم از کم دو فش میلز کا استعمال کرتے ہیں ، ان میں ذیابیطس ٹائیپ 2 کے خدشات میں حوصلہ افزاء کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذیابیطس کے جوکھم کو کم کرنے میں مچھلی اور مچھلی کے تیل کے متعلق کی جانے والی تحقیق ’’جرنل ذیابیطس کیر‘‘ کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں۔