موسم گرما میں صحت مند رہنے کے طریقے

٭ پر سکون رہیں ، ہلکے پھلکے ، ڈھیلے ڈھالے لباس پہنیں ، اس سے پرسکون رہنے میں مدد ملے گی۔
٭ دھوپ کی عینک لگائیں۔ دھوپ کی عینک آپ کی انکھوں کو یو وی شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

٭ شکر اور چکنائی کا استعمال محدود کرتے ہوئے اپنی توانائی کی سطح برقرار رکھیں۔ کاربوہائیڈریٹس ، پھلوں اور ترکاریوں پر توجہ دیں۔
٭ چھٹیوں پرروانہ ہونے سے پہلے چند اشیاء جیسے کیلامائن لوشن اور پکوان کا سوڈا ساتھ رکھنا نہ بھولیں۔ ان اشیاء سے کھجلی پیدا کرنے والے یا درد ناک کیڑوں کے کاٹنے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔