موسم گرما میں صحت مند رہنے کے طریقے

موسم گرما میں صحت مند رہنے کیلئے صرف مناسب غذا کا استعمال کافی نہیں۔ موسم گرما کے شدت کی گرمی کے مہینوں میں بھی پر سکون اور صحت مند رہنے کیلئے کیا کیا جانا چاہئے اس کی ایک جزوی فہرست درج ذیل ہے۔

٭ کثیر مقدار میں پانی پئیں۔ پانی پینا بہت اہم ہے۔ موسم گرما کے دنوں میں جسم سیال مادوں کی مطلوبہ مقدار میں کمی ہونے کی روک تھام کیلئے آپ کے جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس بات کا خصوصی احتیاط رکھیں کہ کم عمر بچے اور دودھ پیتے بچے کافی پانی پئیں۔ بڑوں کی بنسبت بچوں کے جسم میں سیال مادوں کی مقدار میں جلد کمی واقع ہوسکتی ہے۔
٭ اگر دمہ یا تنفس کا کوئی مرض ہوتو روزآنہ ہوا کے معیار کی اطلاعات پر محتاط نظر رکھیں۔ باہر جانے کی صورت میں انہیلر اور دیگر دوائیں ساتھ رکھنا ہرگز نہ بھولیں۔

٭ آرام کریں یا قیلولہ (مختصر وقت کے لئے سونا) کریں۔ اپنی جسمانی صلاحیت سے زیادہ کام زبردستی نہ کریں۔
٭ دھوپ سے بچاؤ کا مرہم ’’سن اسکرین‘‘ لگائیں ۔ دھوپ سے جھلسنا دردناک اور مضر صحت ہوتا ہے۔ آپ کی جلد کیلئے موزوں سن اسکرین استعمال کریں۔