مودی کو ملک معاف نہیں کرے گا :راج ٹھاکرے

ممبئی ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سابق وزاعظم راجیو گاندھی کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کے ریمارک پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مودی کو ملک ہرگز معاف نہیں کرے گا ۔ انتخابی ریالی کے دوران مودی نے راجیو گاندھی کے تعلق سے کہا تھا کہ ان کے حاشیہ برداروں نے راجیو گاندھی کو مسٹر کلین کا نام دیا تھا لیکن وہ اول درجہ کے رشوت خور کی حیثیت سے مرگئے ۔ ٹویٹ میں راج ٹھاکرے نے کہا کہ مودی نے نفرت ، حقارت اور جھوٹ بولنے کی انتہا کردی ۔ آنجہانی راجیو گاندھی کے خلاف ان کے تازہ بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ ملک پر حکومت کرنے کے قابل نہیں ہے اور ہندوستان انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا ۔