مودی نے مسئلے کشمیر کو حل کرنے کے لئے مینڈیٹ کو ضائع کیا

محبوبہ مفتی نے کہا’کشمیر میں امن کی بحالی کے لئے ہندوستان او رپاکستان کے درمیان مذاکرتی عمل کی بحالی ازحد ضروری

سری نگر ۔ پی ڈی پی صدر اور سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے کے مینڈیڈ کو ضائع کیاہے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے پورے ملک اور جموں کشمیر میں مینڈیٹ کو ضائع کیا جس کے باعث یہاں حالات بد سے بدتر ہوئے۔

پی ڈی پی کے بانی اور سابق وزیراعلی مرحوم مفتی محمد سعید کی تیسری برسی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے پارٹی کی موجودہ صد ر محبوبہ مفتی نے کہاکہ مجھے مفتی سعید کی رحلت کے بعد بی جے پی کے ساتھ مجبوری کے تحت حکومت بنانا پڑی۔

جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ میں واقع مرحوک مفتی سعید کے مقبرے پر پارٹی کے زعماد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہاکہ ’’ میں بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے حق میں نہیں تھی لیکن مجھے اپنی ہی پارٹی کے بعض لیڈروں نے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔

میری پارٹی کے بعض لیڈر ناگپور گئے اور وہاں مرکز سے کہاکہ محبوبہ کو نظر انداز کرکے ہمارے ساتھ حکومت سازی کی جائے اور ہم مرکزی قیادت کی ہر بات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ میں نے دوماہ تک سرکاری بنانے سے اس لئے انکار کیاکہ پہلے مجھے کچھ چیزیں دی جائیں جن کودینے کاذکر ایجنڈہ آف الائنس میں تھا او رجن کو مودی سرکار دینے کے لئے پابند عہد بھی تھی ‘ پھر حکومت بناؤں گی ۔

انہوں نے کہاکہ جب پارٹی میں ایسے حالات پیدا ہوئے تو میں پارٹی کو بچانے کے لئے بی جے پی کے ساتھ دوبارہ ہاتپ ملانے پر مجبور ہوئی۔

محبوبہ نے اپنے دور اقتدار کی کارکردگیوں کا مختصر خاکہ کھینچتے ہوئے کہاکہ’’ میں نے اپنے دور اقتدار میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے دور میں بارہ ہزار نوجوانوں کے خلاف درج ہوئی ایف ائی آر کو منسوخ کیا او رفوج کے خلاف درج ایف ائی آر کو منسوخ کیا اور فوج کے خلاف بھی بی جے پی کو مرضی کے برعکس ایف ائی آر درج کرائی‘‘۔

انہو ں نے کہاکہ میں نے بی جے پی سرکاری کو ایک ماہ تک ریاست میں فائر بند کرنے پر راضی کیا اس کی وجہہ سے لوگوں نے یہاں راحت کی سانس لی۔ انہو ں نے کہاکہ اگر میری حکومت باقی رہتی تو میں کم سے کم 6ماہ تک فائر بند کراتی ۔

محبوبہ مفتی نے کہاکہ کتھوا میں پیش ائے عصمت ریزی او رقتل واقعہ پر میں نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اوریہ کیس سی بی ائی کے حوالے کرنے سے اس لئے انکار کیاکہ کہیں اس کاحشر بھی شوپیان کی آسیہ اور نیلوفر کیس کا نہ ہوجائے ۔

انہو ںے کہاکہ میں نے مرکزی وزیر داخلہ کو مجبور کیا کہ وہ حریت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کریں جیسا کہ حال ہی میں وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں ہاکہ مرکز حریت کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار تھالیکن حریت نے سرد مہری کا مظاہر ہ کیا۔

اپنے والد او رپی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی سعید کی عوام دوستانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے محبوبہ نے کہاکہ مرحوم مفتی سعید حق پسند اور سچ کے قائل شخصیت کے مالک تھے۔