مودی اور گوٹیرس کی عالمی ماحولیاتی تبدیلی پر بات چیت

بیونس آئرس، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ارجنٹینا میں
G-20
چوٹی کانفرنس سے علاحدہ طور پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے ملاقات کرکے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرکے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جی 20 چوٹی کانفرنس سے علاحدہ بیونس آئرس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ، پولینڈ کے کیٹووائس میں منعقد ہونے والی میٹنگ کے مخصوص حوالہ کے ساتھ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے سلسلے میں ہندوستان کی متحدہ کوشش پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر کمار نے کہا کہ اس کے ساتھ مسٹر مودی نے سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان السعود سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران، دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے ، پٹرولیم، تجدید توانائی، خوراک کی حفاظت، مالیاتی ٹیکنالوجی اوردفاعی شعبے میں سعودي عرب کی سرمایہ کاری بڑھانے میں تبادلہ خیال کیا۔