مودی اور کے سی آر میں کوئی فرق نہیں‘ کس بنیاد پر اسد اویسی ٹی آر ایس کی حمایت کررہے ہیں۔ مدھو یشکی گوڑ کا اویسی سے سیدھا سوال۔ ویڈیو

گاندھی بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ نظام آباد مدھو یشکی گوڑ نے راست طور پر صدر مجلس اسدالدین اویسی سے سوال کیا کہ وہ کس بنیاد پر ٹی آر ایس کی حمایت کررہے ہیں۔

مدھویشکی گوڑ نے اسد اویسی سے راست سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ’’ٹی آر ایس پارٹی نے ایوان پارلیمنٹ اور اسمبلی میں نر یندر مودی حکومت کے فیصلوں جیسے طلاق ثلاثہ پر آرڈیننس‘ نوٹ بندی‘ جی ایس ٹی‘ کی بھر پور حمایت کرتی نظر ائی‘‘ ۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ملک بھر میں گائے کے نام پر ہونے والے بے قصور مسلمانوں کے قتل پر ایک آواز بھی ٹی آر ایس پارٹی اور اس کے قائدین نے نہیں اٹھائی۔

مسٹر مدھو یشکی گوڑ نے اویسی سے پوچھا کہ کس بنیاد پر وہ ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں مسلمانوں کوووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ’’ کے سی آر کا اعلان کیا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو جھکاکر زونل سسٹم کی فائل پر دستخط کرالی ‘ مگر وہ مسلمانوں کو بارہ فیصد تحفظات کی فراہمی کا وعدہ کرکے اس کو پورا نہیں کرسکے ‘ جس پر مجلس بھی خاموش رہی ہے اور آج ٹی آر ایس کی حمایت میں مسلمانوں سے ووٹ کی اپیل کی جارہی ہے‘‘۔