موت کے صداقت نامے کے لئے ادھار ضروری‘ ٹوئٹر کے صارفین نے فیصلہ کا آڑایا مذاق

نئی دہلی:حکومت کے جاری کردہ اعلامیہ میں اسبات کا اعلان کیاگیا ہے کہ یکم اکٹوبر سے جاری ہونے والے موت کے صداقت ناموں کی اجرائی کے لئے ادھار کارڈ لازمی ہوگا۔

رجسٹرارڈ جنرل کے دفترجو یونین ہوم منسٹر ی کے تحت کام کرتا ہے سے جاری کئے گئے اس اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ متوفی کے صداقت نامے کے لئے دی جانے والی درخواست میں اندراج شناختی نمبر( ای ائی ڈی) یا پھر ادھار کارڈ نمبر ضروری ہے۔

اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ تاہم اگر کوئی درخواست گذار کے پا س متوفی کا ادھار کارڈ یا ای ڈی نمبر موجود نہیں ہے تو وہ اس درخواست گذار کو اس کے خلاصہ کے لئے ایک سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پریگا۔اعلامیہ میں اس بات پر زوردیا گیاہے کہ ’’ یہ اقدام پہچان کے متعلق کی جانے والی دھوکہ بازی کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا‘‘۔

اس اعلامیہ میں جاری کردہ احکامات تما م کے لاگو ہونگے سوائے جموں کشمیر‘ آسام اور میگھالیہ کے ‘ جہاں کے لئے ایک علیحدہ تاریخ کااعلان کیاجائے گا۔حکومت کے اس فیصلے نے ٹوئٹر صارفین کے طنز ومزاح کے حالات پیدا کردئے

https://twitter.com/Bees_Kut/status/893499281608368128