منی شنکر ایئر کی جانب سے وزیراعظم کو ’’نیچ‘‘ کہنے پر راہول بدستور خاموش : امیت شاہ

مہاراج گنج ۔(یو پی ) 16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر بی جے پی امیت شاہ نے جمعرات کو راہول گاندھی پر الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے رفیق منی شنکر ایئر نے وزیراعظم کو ’’ نیچ‘‘ کہنے کے باوجود خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منی شنکر ایئر نے وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے باوجو د راہول بابا خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ 2017ء میں منی شنکرایئر کے وزیراعظم کو ’’ نیچ آدمی ‘‘ کہنے پر پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا ۔ اسی نزاعی مسئلہ کو لیکر حالیہ عرصہ میں بعض اخباروں نے اس کو دوبارہ چھیڑا تھا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ بالاکوٹ فضائی حملوں کے بعد ملک میں مٹھائیاں تقسیم ہورہی تھیں تو دوسری جانب راہول گاندھی اور سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کے آفس میں مغموم فضاء چھائی ہوئی تھی اور افسردگی کا یہ عالم تھا کہ جس طرح کا کوئی ان کا اپنا چل بسا ۔ ذاکر نائیک کا ذکر کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ متنازعہ اسلامک مبلغ کو یقین ہے کہ اگر کانگریس یا مایاوتی ۔ اکھلیش یادو مخلوط حکومت تشکیل پاتی ہے تو ذاکر نائیک بچ کر نکل جائیں گے