ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو اشیاء کا ذخیرہ ضبط ، دو گرفتار ، حیدرآباد سٹی پولیس کی کارروائی 

حیدرآباد : حیدرآباد سٹی پولیس نے ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو اشیاء کے خلاف ہنوز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ تاہ ترین کارروائی میں نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے زردہ کے کاروبار میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا او ران کے قبضہ سے لاکھوں روپیہ مالیتی تمباکو اشیاء ضبط کرلیا۔

پولیس کے بموجب۲۸؍ سالہ شیخ پرویز ساکن محمود آباف راجندرنگر جو پیشے سے آٹوٹرالی ڈرائیور ہے آسانی سے روپے کمانے کی چکر میں اس نے ممنوعہ گٹکھا ، زردہ اور دیگر اشیاء فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔اس کاروبا ر میں اس نے اپنے دوست ۳۰؍ سالہ محمد یوسف کو بھی شامل کرلیااور اس کی مدد سے شہر حیدرآباد میں بابا ۱۲۰؍ پریمیم ٹوباکو او رمختلف برانڈس کے زردے فروخت کررہا تھا ۔

ٹاسک فورس پولیس نے شیخ پرویز اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ۳۳۰؍ زردے کے ڈبے او راس کا روبار میں استعمال کی جانے والی ٹرالی کوبھی ضبط کرلیا ۔ گرفتار شدگان ملزمین کو شاہ عنایت گنج پولیس کے حوالے کردیاگیا۔