ممبر پارلیمنٹ محمد سلیم کومسٹر پاکستان کہنے پر سمبت پاترا کی سی پی ایم نے سخت تنقید کی 

کلکتہ : بی جے پی کے ترجمان سمپت پاترا کے ذریعہ ٹی وی نیوز چینل پرممبر پارلیمنٹ محمد سلیم کومسٹر پاکستان کہے جانے پر مغربی بنگال سی پی ایم نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی فسطائیت پر مبنی ذہنیت کی غمازی کرتی ہے ۔خیال رہے کہ ۱۰؍ ستمبر کو پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں کے خلاف کانگریس ا وردیگر جماعتوں کے بھارت بند پر ایک نیوز چینل پر بحث رہی تھی ۔ بی جے پی ترجمان سمپت پاترا او رمحمد سلیم بھی اس بحث میں شامل تھے ۔

بحث کے دوران ہی کسی معاملہ میں سمپت پاترانے محمد سلیم مو مسٹر چین او رمسٹر پاکستان قرار دیا ۔ بحث میں موجود دیگر شرکاء نے بھی ا س جملہ پر اعتراض کیا ۔محمد سلیم چار مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہنے کے علاوہ مغربی بنگال حکومت کے کابینی وزیر رہ چکے ہیں۔ مغربی بنگال سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ ہم لوگ ہندوستانی شہری ہیں او ر اس طرح کے بیانات پراگندہ سیاست کی عکاسی کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محمد سلیم نہ صرف ریاستی وزیر ہے بلکہ ان کے والد جنگ آزادی میں حصہ لیا تھا او رآزادی کے بعد ملک میں سیکولرازم کے قیام کیلئے ان کے والد نے بہت اہم رول ادا کیا تھا ۔