ملیشیا۔ محاضر محمد وزرات عظمیٰ کے لئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار نامزد۔

جیل مقید ملیشیا کے مقبول لیڈر انور ابراہیم کی اہلیہ ڈاکٹر وان عزیز ہ کو نائب وزیراعظم کا امیدوار بنایاگیا۔
کوالالمپور۔ملیشیا کی متحدہ اپوزیشن نے اپوزیشن نے سابق وزیراعظم او رمقبول رہنما محاضیر محمد کو منصب وزارت عظمیٰ کے لئے اپناامیدوار نامز دکیا ہے ۔ محاضیر محمد کی عمر92برس ہے۔ خیال رہے کہ ملیشیا میں رواں برس اگست میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ محاضیر محمد ملیشیا کے 22برس وزیراعظم رہے تھے۔اگر وہ یہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ جدید تاریخ میں انتخابات جیت کر وزیراعظم بننے والے معمر ترین سیاست داں بن جائیں گے۔ تجزیہ کارو ں کاخیال ہے کہ ملیشیائی عوام کے انتہائی مقبول لیڈر انور ابراہیم جیل میں قید ہیں او رایسی صورت میں محاضیر محمد موجودہ وزیر اعظم نجیب رزاق کو کرپشن الزمات کا سامنا بھی ہے اور اس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ملیشیا کی متحدہ اپوزیشن کا اتحاد پیکٹ آف ہو یعنی امید کااتحاد بھی کہاجاتاہے۔ انو رابراہیم اسی اتحاد کے رہنما ہیں۔محاضیر محمد اپوزیشن کے اس اتحاد کے چیرمن جبکہ انور ابراہیم کی بیوی ڈاکٹر وان عزیز ہ نائب چیرمن ہیں۔ اگست کے الیکشن میں محاضیر محمد وزیراعظم اور ڈاکٹر وان عزیز کو نائب وزیراعظم کا امیدوار بنایاگیا ہے ۔ اتحاد کی جانب سے کی جانے والی نامزدگیوں کا اعلان اتحاد کے سکریٹری جنرل سیف الدین عبداللہ نے کیا ۔ اگلے انتخابات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے سیف الدین عبداللہ نے کہاکہ انو رابراہیم کی رہائی کے بعد انہیں وزیراعظم کی کابینہ میںیقینی طور شامل کیاجائے جاسکتا ہے اور اس کے بعد وہ اگلے انتخابات میں وزیراعظم کے لئے بھی نامزد کئے جاسکتے ہیں۔

محاضیر محمد 1981سے 2003تک ملیشیاء کے وزیراعظم رہ چکے ہیں ۔ ان کی عملی سیاست میں سرگرم رہنے کا عرصہ سات دہائیوں میں پھیلا ہوا ہے ۔ وہ اس دوران مختلف وزرائے اعظموں کے دور میں مختلف وزراتوں کے نگرا ں وزیر بھی مقرر کئے گئے تھے۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انور ابراہیم او رمحاضیر محمد ایک دوسرے کے دوست تھے او رپھر تقریبا بیس برس قبل ان کے درمیان میں سیاسی مخاصمت پھیلی کہ اس نے ملیشیائی سیاسی منظر نامہ کو بھی شدید انداز میں متاثر کیا۔ ان دنوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی مفاہمت کو حیران کن قراردیاگیا ہے۔