ملک کے حالات کی عکاسی پر مشتمل لتا حیا کی غزل’بلبل‘۔ ویڈیو

عام طور پر غزل‘ گیت اور اشعار معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کی حل میں برسراقتدار طبقے کی ناکامیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بہترین ذریعہ سمجھاجاتا ہے اور آج بھی عالمی شہرت یافتہ شعرا‘ ادیب او رمصنف اپنی ان ذمہ داریو ں کو بخوبی نبھارہے ہیں۔

بالخصوص ہند میں اُردو ہندی کے ممتاز شعراء اپنی اس ذمہ داریوں کو نبھانے کی وجہہ سے اُردو اور ہندی ادب کی دنیا کی عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ ہندوستانی شعراء کی ایک بڑی فہرست ہے جو ہر وقت عوامی مسائل کو اپنے اشعار کے ذریعہ پیش کرتے ہیں ان میں ایک نام لتا حیا کا ہے ۔

سونی ٹی وی کے سب ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران لتا حیا نے ’بلبل‘کے عنوان پر یہ نظم دھن پر پیش کی جو بدعنوانی‘ استحصال‘ خواتین پر مظالم ‘ نفرت‘ مذہب کے نام پر سیاست جیسے حساس موضوعات کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کودرپیش حالات پر مشتمل ہے۔

نظم کے اختتام پر شائقین نے کھڑے ہوکر لتا حیا کو داد سے نوازاہے ۔ ضرور اس غزل کوسنیں