ملک کی طرف جو بھی آنکھ اٹھائے گا اسکی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ۔ مدارس کے طلباء

جب سے ہمارے جانباز سپاہیوں پر حملہ ہوا ہے اس وقت سے ہر ہندوستانی غصہ میں ہے، جگہ جگہ پر احتجاج ہو رہا ہے ،اور لوگ حکومت سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ دہشت گردوں کو انہی کی زبان میں جواب دینا چاھیے اور لوگ جگہ جگہ پر پاکستان کے پتلوں کو نذر آتش کر رہے اور لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔
ایٹا میں واقع ماہرہ قصبہ ہفتہ کی شام ایک جلوس نکالا گیا ۔ حملہ میں مارے گئے نوجوانوں کیلئے دعائیں کی گئی خانقاہ پرکاتیہ سے نکلے ہوئے علماء کرام اور طلبا نے باہر نکل کر پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے ء، درگاہ شریف کے سجادہ نشین حیدر نوری صاحب کی قیادت میں یہ جلوس نکلا اور خانقاہ پرکاتیہ میں واقع گلشن برکات پارک تک پہونچا ،طلباء دہشت گردی مردہ آباد ، پاکستان مردہ آباد کے نعروں کے ساتھ اور تختیوں کے ساتھ جلوس نکالا۔
جلوس کے اختتام پر خانقاہ کے سجادہ نشین نے کہا کہ حکومت انکے اہل خانہ کے لیے ایک کڑوڑروپیے اور اہل خانہ کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ غم میں شریک رہنے کا یقین دلایا۔اور طلباء نے یہ بھی نعرہ لگایا کہ جو ہمارے ملک کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے گا اسکی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، اور ہم اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بھی ملک کیلیے بھانے تیا ر ہیں ۔