ملک بھر میں خواتین سے احتجاج کروانا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا غیر سنجیدہ قدم: مولانا انصار رضا

نئی دہلی : آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے رام لیلا میدان دہلی میں طلاق ثلاثہ بل کے خلاف آج منعقدہ خواتین کے احتجاجی مظاہرہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے غریب نوا زفاؤنڈیشن کے چیر مین مولانا انصار رضا نے کہا کہ جب مسلم پرسنل لاء بورڈ نے طلاق ثلاثہ کی حمایت کرتے ہوئے عدالت میں اپنے حلف نامہ میں کہہ چکا ہے کہ خواتین کو طلاق دینے کا حق اس لئے نہیں دیا گیا ہے کہ وہ ناقص العقل ہے۔

اور اس کو لے کر آر ایس ایس والوں نے خوب تضحیک بھی کی ہے اس کی وجہ سے مسلمانوں کو شرمندگی کا سامنا کرناپڑا ہے۔

انھوں نے
کہا کہ جب عورتوں کو ناقص العقل کہہ جا چکا ہے تو اب انہیں سڑکوں پر اتارنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔اور دوسری بات یہ کہ فیصلہ کو آئے اتنے دن ہوگئے ہیں بورڈکے ذمہ داران کہا ں تھے؟بورڈ نے اراکین پارلیمان سے مل کر ایوان میں آواز اٹھانے کی بات کیوں نہیں کی؟قانونی لڑائی کے بجائے خواتین سے تماشہ کیوں کروایا جارہا ہے؟کیا شریعت میں عورتوں کو اس طرح احتجاج کرنے کا کوئی حکم ہے؟اگر جواز نہیں ہے تو اس طرح شاہراہوں پر خواتین کو لا کھڑا کرنا کہا ں کا انصاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اس اقدام سے اسلام او رمسلمانوں کی بدنامی ہورہی ہے۔اس لئے علمائے کرام او رسنجیدہ مسلمان اس پر غور و خوض کریں۔