مقوبضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کا افتتاح ، عالم اسلام میں بے چینی

واشنگٹن : مقبوضہ بیت المقدس میں آج پیر کے دن امریکی سفارتخانہ کے افتتاح کے خبر سے عالم اسلام میں زبر دست غم وغصہ کی لہر پائی جارہی ہے ۔عالم اسلام بالخصوص مشرق وسطی میں امریکہ کے اس قد م کے خلاف زبر دست بے چینی کے کے پیش نظر مسلم ممالک میں موجود امریکی سفارتخانوں میں سکیوریٹی سخت کردی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے مسلمان واپسی کے حق اور بیت المقدس کے ذریعہ امریکی سفارتخانہ کے غاصبانہ فیصلہ کے خلاف کئی ہفتے سے احتجاج کر رہے ہیں ۔امریکہ کے اس قدم کے خلاف فلسطین سمیت پورے عالم اسلام میں زبر دست احتجاج اور مظا ہرے کا بھی امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں کھلنے والے نئے امریکی سفارتخانے میں ابتدائی طور پر کم از کم ۵۰ ؍ اہل کاروں کا عملہ متعین ہوگا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس افتتاحی تقریب میں صیہونی ریاست کے حامی ۸۰۰؍ کاروباری اور سیاسی افراد شرکت کریں گے ۔حکام کا کہنا ہے کہ دورہ کے دوران امریکی وفد کسی فلسطینی اہل کار سے ملاقات نہیں کرے گا ۔