مقروض روچی سویا کو حاصل کرنے کے لئے رام دیو کی پتانجلی نے لگائی سب سے بڑی بولی

قرض میں ڈوبی ہوئی پکوا ن کا تیل تیار کرنے والی روچی سویا انڈسٹری کو حاصل کرنے کے لئے سب سے بڑی بولی ادارو ں میں یوگا گرو رام دیو کی پتانجلی سرفہرست ہے۔

ائی بی سی قوانین کے تحت پیش کردہ قرارداد کے بعد روچی سویا ملک کی بڑی مقروض کمپنی بن گئی جس کو حاصل کرنے کے لئے رام دیو کے پتانجلی ‘ گودریج اگرویٹ‘ اڈانی والمار اور ایمامی اگروٹیک دوڑ میں ہیں۔

اے این ائی کی خبر کے مطابق پتانجلی جس کادعوی ہے کہ وہ ملک میں کھانے پینے کے اشیاء تیار کرنے والی اہم کمپنی ہے‘ خاص طور پر سویابین تین تیار کرنے والی روچی سویا کوحاصل کرنے کے لئے سب سے بڑی بولی لگانے والی کمپنی کے طور پر سامنے ائی ہے۔

پکوان تیار کی ریفائننگ اور پیاکجنگ کے لئے پتانجلی کا پہلے سے ہی روچی سویا کے ساتھ معاہدہ چل رہا ہے۔

اس بات کی جانکاری پہلے سے ہی تھی کہ پتانجلی ایورویدا روچی سویا کے تمام اثاثوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے بولی کی رقم میں اضافہ کریگا۔دس ہزار کروڑ کی مالک کمپنی کا نام ریزور بینک آف انڈیا ( آر بی ائی) کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ڈسمبر2017میں روچی سویا انڈسٹری لمیٹیڈ سی آر ائی اسکیم میں شامل کردی گئی تھی۔ روچی سویاکاانڈسٹری شعبہ میں بڑی اثر ہے اور اس کے پراڈکٹ تیاری پلانٹ اور اس کے بڑی برانڈ بشمول نوٹریلا‘ مہاکوش‘ سن ریچ‘ روچی اسٹار اور روچی گولڈ مارکٹ میں موجود ہیں۔

اڈانی ویلمار جو فارٹون برانڈ کے تحت پکوان تیل فروخت کرتا ہے بھی بولی میں شامل ہے۔ روچی سویا کے ساتھ بابا رام دیو کی پتانجلی ایچ یو ایل پربھی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

اورپچھلے تین چار سالوں میں ایف ایم سی جی میں بڑے پیمانے پر زر مبادلہ میں اضافہ ہواہے۔سی ای او پتانجلی ایورویدا اچاریہ بالاکرشنا نے ائی ٹی سے حال میں کہاہے کہ ’’ پچھلے سال کے بنسبت اس سال پتانجلی کی تیزی کے ساتھ وسعت ہوئی ہے۔

امید ہے کہ ایچ یو ایل کے آمدنی کو اگلے تین چار سال میں پتانجلی پیچھے کردے گا‘‘