مغربی بنگال میں آج پانچویں مرحلہ کی رائے دہی ، سخت سیکورٹی

90,000 مرکزی فورسیس اور ریاستی پولیس اہلکار تعینات ، تشدد کا اندیشہ ، مخدوش علاقوں کی نشاندہی
کولکتہ ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلہ کے لیے کل ہفتہ کو تین اضلاع میں رائے دہی کے موقع پر تشدد کے اندیشوں سے نمٹنے کے لیے 90,000 مرکزی سیکوریٹی اہلکار اور ریاستی پولیس فورسیس تعینات کیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اضلاع 24 پرگنہ ، کولکتہ جنوب اور ہوگلی کے 53 اسمبلی حلقوں میں پانچویں مرحلے کے تحت کل رائے دہی ہوگی جس کے پیش نظر کئے جانے والے سیکوریٹی انتظامات کے تحت مرکزی سیکوریٹی فورسیس کی 680 کمپنیاں اور 20,000 ریاستی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ پہلے مرحلہ کے تحت 5 اپریل اور 11 اپریل کو دو حصوں میں منعقدہ رائے دہی کے موقع پر مرکزی فورسیس کی صرف 400 کمپنیاں دستیاب تھیں کیوں کہ اس وقت پڑوسی ریاست آسام میں بھی رائے دہی جاری تھی ۔ دوسرے مرحلہ میں مرکزی فورسیس کی 700 کمپنیاں دستیاب تھیں ۔ ایک مرحلہ کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد آئندہ مرحلہ کی ضلع کولکتہ جنوب میں جہاں کل صرف چار حلقوں میں رائے دہی ہوگی ۔

مرکزی فورسیس کی 110 کمپنیاں تعینات کی جارہی ہیں ۔ تینوں اضلاع میں فی کس دو پولیس مبصرین اور ایک آئی اے ایس آفیسر تعینات کیے گئے ہیں جو امن و قانون کی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے کمیشن کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔ انتخابی نگران ادارہ نے جنوبی 24 پرگنہ میں 2,685 کولکتہ جنوب میں 1,605 اور موگل میں 1,008 مخدوش قرعوں کی نشاندہی کی ہے ۔ تقریبا 4000 رائے دہندوں کو ان سے موصولہ شکایات کے مطابق غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے ۔ پولنگ افسران نے کہا ہے کہ گڑبڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے والے 3000 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے تقریبا 34 عام مبصرین تعینات کیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پولنگ کے علاقوں سے تقریبا 98.4 لاکھ لیٹر غیر قانونی طور پر کشیدہ شراب ضبط کریں ۔ چند افراد کے قبضہ سے 1.5 لاکھ روپئے مالیتی جعلی کرنسی نوٹ ضبط کئے گئے ۔ انتخابی شیڈول کی اجرائی کے بعد سے تاحال کئی علاقوں سے اسلحہ ، بموں اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ ضبط کیا جاچکا ہے ۔ حکام نے انتخابات میں کالے دھن کے استعمال کو روکنے کی کوشش کے طور پر 1.3 کروڑ روپئے ضبط کرلیا ۔ ان تینوں اضلاع میں سیکورٹی فورسیس کے اضافی ایک ہزار یونٹس تعینات کیے جارہے ہیں ۔ پولنگ اسٹیشنوں اور قریبی علاقوں کی نگرانی کے لیے ویب کیمرے اور سی سی ٹی ویز نصب کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں کیمروں سے لیس گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں جو حساس علاقوں میں گشت کریں گی ۔۔