معلومات کی دنیا

گارافٹبال:گارا فٹبال میں کھلاڑی تقریباً ایک میٹر تک میدان کی زمین میں دھنس جاتے ہیں یہ کھیل فن لینڈ کے ان علاقوں میں ایجاد ہوا تھا جو دلدلی ہیں ۔ گذشتہ تیرہ برسوں سے وہاں اس کھیل کے عالمی مقابلے منعقد ہوتے ہیں ۔
ڈھلوان سے لڑھکنا
کسی ڈھلوان سے لڑھکتے ہوئے نیچے گرنا کوئی آسان کام نہیں ۔ اس کھیل میں کھلاڑی کی گردن اور ہڈیوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس عجیب و غریب دوڑ کا انعقاد برطانیہ کے علاقے کو پرزہل میں کیا جاتا ہے۔ گذشتہ کئی برسوں سے پنیر کا ایک پہیہ نما بڑاسا ٹکڑا نیچے کی طرف لڑھکایا جاتا ہے اور شرکاء کو اسے نیچے پہنچنے سے پہلے پکڑناہوتاہے ۔