معصوم بچی کے ساتھ انصاف ۔ کرینہ کپور اور دیگر فلمی ستارے کتھوا عصمت ریزی کیس کے خلاف احتجاج میں شامل

نئی دہلی۔ جموں او رکشمیر میں ایک اٹھ سال کی بچی کی عصمت ریزی او رقتل کے واقعہ نے سارے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے‘ بالی ووڈ ستارے بھی اب اس برہمی میں شامل ہوگئے ہیں۔مذکورہ تحقیقات کے بعد جو باتیں سامنے ائی ہیں اس کے مطابق معصوم کے ساتھ مندر کے پوجا ہال میں متعدد مرتبہ اجتماعی عصمت ریزی کی گئی اور اس کے بعد اس کو قتل کرکے جنگل میں پھینک دیاگیا۔

شرمندہ کے احساس کے ساتھ اب بالی ووڈ نے بھی جسٹس فار اؤر چائیلڈ ہیش ٹیگ کے ساتھ اس احتجاج میں حصہ لیاہے‘ فلمی ستارے جیسے سونم کپور‘ ویشال ڈاڈلانی‘ کالکی کوچین‘ ریچہ چڈھا اور بہت ساروں نے سوشیل میڈیا پر اس مذکورہ ہیش ٹیگ پر مشتمل پلے کارڈس ہاتھوں میں تھے متاثرہ سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ دوسرے بھی ان کے نقش قدم پر چل کر اس احتجاج کو آگے بڑھایا جس موجودہ حالات میں سماجی تبدیلی کے لئے ضروری ہے۔

حال ہی میں کرینہ کپور خان نے انسٹاگرام پر اسی ہیش ٹیگ پر مشتمل ایک پلے کارڈس کے ساتھ تصوئیر پوسٹ کی جس پر لکھاہے کہ’’ میں ہندوستانی ہوں‘ مجھے شرم آرہی ہے۔ اٹھ سال کی ہماری بچے کے لئے انصاف۔ اجتماعی عصمت ریزی ‘ قتل دیوی استھان ‘ مندر میں‘ کتھوا۔

کچھ دن قبل سونم کپور‘ کالکی کوچلین‘ رادھیکا اپٹے‘ سوارا بھاسکر‘ گل پناگ نے بھی اسی طرز کے پلے کارڈس پر مشتمل فوٹوز ٹوئٹر پر پوسٹ کئے تھے

وہیں اکشے کمار‘ پرینکا چوپڑا اور فرحان اختر کوبھی ٹوئٹر پر آصیفہ کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔بالی ووڈ ستاروں کے یہ پوسٹ جمعرات کے روز سے شروع ہوئے تاکہ سماج کو انٹرنٹ کے ذریعہ ایک مضبوط پیغام دیاجاسکے۔

پرینکا چوپڑانے لکھا کہ ’’ آصیفہ کی طرح او رکتنے بچوں کی قربانی سیاسی اور مذہب کے نام پر دی جائے گی؟اور کتنے بچے اس طرح کے غیر یقینی جرم کا شکار بنیں گے؟

اکشے کمار نے بھی لکھا کہ ’’ پھر ایک مرتبہ ہم ناکام ہوگئے ہیں‘‘

اس کیس میں حالیہ تبدیلی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی)لیڈران چندرا پرکاش گنگا اور لال سنگھ نے ملزمین کی حمایت میں نکالی گئی ریالی میں شرکت کے الزامات پر اپنا استعفیٰ پیش کرچکے ہیں۔