مصنوعی انسانی جلد کی تیاری

گوگل ایک مصنوعی جلد تیار کررہا ہے تاکہ کینسر کے نانو ذرات کا پتہ چلاکر ان کی جانچ کی جاسکے۔ یہ جلد کلائی پر باندھی جانے والی ایک پٹی کے ذریعہ کام کرے گی ۔ گزشتہ سال گوگل نے اعلان کیا تھا کہ مقناطیسی نانوذرات خون کے دھارے میں کینسر کے خلیوں کا پتہ چلائے گی اور کلائی کی پٹی کو اس کی اطلاع دے گی ۔ اب یہ کمپنی اس ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کیلئے مصنوعی جلد استعمال کرے گی ۔ گوگل کے ملازمین نے ’’اٹلانٹک‘‘ سے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی روشنی کے اشاروں کے ذریعہ کلائی کی پٹی سے کلائی کے نیچے کی وریدوں کے ذریعہ بات کرے گی ۔ جلد میں چمکدار روشنیوں کا مطلب جلد کی نوعیت اور رنگوں کا دائرہ ہے ۔ گوگل کے سائنسدانوں نے ایک نقلی بازو تیار کیا ہے جس میں وہی خودکار آٹوفلورینس اور بایوکیمیکل اجزاء ہیں جو حقیقی بازو میں ہوتے ہیں۔ یہ ایک طریقہ ہے جس کے ذریعہ جسم میں تیرتے ہوئے کینسر کے خلیوں کا پتہ چلایا جاسکتا ہے جو ہلاکت خیز ہوتے ہیں۔ گوگل کے حیاتیاتی علوم کے شعبہ کے سربراہ اینڈروکونارڈ نے اس کا انکشاف کیا۔