مصرنے منشیاب سے لدا ایرانی بحری جہاز پکڑلیا

قاہرہ: مصری حکام نے بحرا حمر کے راستے مصر کی حدود میں داخل ہونے والے ایک ایرانی جہاز کو پکڑ لیا جو منشیات لے جارہا تھا۔مصری فوجی ترجمان محمد سمیر کے مطابق ایرانی جہاز کے بارے میں قبل از وقت اطلاع ملنے مصری بحریہ نے علاقے میں پہنچ کر جہاز کو روک لیا۔

جہاز کی تلاشی لینے پر اس میں سے سفید پاؤڈر کے 319تھیلے برآمد کرلیے گئے ۔ ان تھیلوں کو بیت الخلاء میں کے فرش کے اندر چھپا یا گیا تھااو ران کا مجموعہ وزن تقریبا 171کیلو گرام ہے ۔

اس کے علاوہ مختلف برانڈ کے 8موبائیل فون ایک سٹلائیٹ فون اور وائرلیس سیٹ ونقدی بھی ملی۔جہاز کو قبضے میں لے کرحملے کے 7افراد کو حراست میں لے لیاگیا ۔ ان میں چار ایرانی 2ہندوستانی اورایک پاکستانی شامل ہے۔متعلقہ حکام کو قانی کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

مصری سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایران جنگوں ‘ فتنوں اور منشیات کے ذریعہ عرب نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ذریعہ نے مزیدبتایا کہ ایران منشیات کی تجارت کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے ۔

وہ ا س کی اسمگلنگ کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی کو مختلف ممالک میں جنگوں او راپنے زیر انتظام ملیشیاؤں کو فنڈنگ کے لئے استعمال کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ پہلا ایرانی جہاز ہے جو مصرمیں داخل ہونے کی کوش کررہاتھاتاکہ وہاں منشیات کی اس مقدار کو پھیلاسکے تاہم مصری سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے اسے ناکام بنادیا ۔