مشکل سیاسی حالات ہیں ‘ اگلے پی ایم کون ہوگا یہ نہیں کہاجاسکتا۔ رام دیو

مدروائی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام دیو نے کہاکہ ’’ اب ہندوستان میں2019کے لئے سیاسی حالات کافی مشکل ہیں۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگلے وزیراعظم کون ہوگااور کون ملک کی قیادت کریگا‘‘۔

مدروائی۔ رامیشوارم میں ان کی حامیوں کی جانب سے منعقدہ قومی اجلاس میں شرکت کے لئے تاملناڈو پہنچے یوگا گرو بابا رام دیو نے کہاکہ ملک میں سیاسی حالات نہایت مشکل ہوگئے ہیں اور کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ اگلا وزیراعظم کون بنے گا۔مدروائی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام دیو نے کہاکہ ’’ اب ہندوستان میں2019کے لئے سیاسی حالات کافی مشکل ہیں۔

ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگلے وزیراعظم کون ہوگااور کون ملک کی قیادت کریگا۔ مگر حالات نہایت دلچسپ ہیں ہندوستان کی سیاست کے ‘‘۔

تاہم انہوں نے کہاکہ ان کی توجہہ سیاست نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ’’ اب میری سیاسی فکر یہ ہے کہ نہ تو میں کسی شخص یا پارٹی کاحمایتی ہو ں یا مخالفت کرنے والو ں میں میرا شمار ہے‘‘۔ رام دیو نے کہاکہ ان کا مقصد ایک ہندو ملک نہیں بلکہ ایک روحانی ملک ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ یوگا اور یویدک پریکٹس کے ذریعہ ایک روحانی دنیا۔ ہم روحانی ہندوستان بنا رہے ہیں‘ ہمارے مشن کا مقصد روحانی ہندوستان اور روحانی دنیا ہے ۔ یہ ہمارا گول ہے‘‘۔

بعدازاں مدروائی سے 171کیلومیٹر دور رامیشوارم نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ’’ اب سیاست میں بڑی جنگ ہے‘‘۔ مدروائی کے الفاظ کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ میں کسی پارٹی یا فرد کی حمایت بھی نہیں کررہاہوں اور نہ مخالفت میں ہوں۔

مگر سیاسی چیالنج ‘ بحران اور ایک عدم استحکام میں دیکھ رہاہوں۔ یہ ہندوستان کے لئے ٹھیک نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ کون جیت حاصل کرے گا او رکون ملک کی قیادت کریگا۔ ہم ابھی ایسا نہیں کہہ سکتے۔ مگر سیاسی جنگ کافی دلچسپ ہے‘‘۔

رام دیو نے کہاکہ سارے ملک میں موجودان کے والینٹرس کے ساتھ پانچ روزہ میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے وہ تاملناڈو پہنچے ہیں جو کہ ایک ’’ قومی اجلاس‘‘ ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ قومی تعمیر کو درست تعمیر تک لے جانا ہمارا ایجنڈہ ہے‘ جو کہ ایک ترقی پسند اور روحانی ہندوستان او رروحانی دنیا پر مشتمل ہے‘‘۔

اس پرزوردیتے ہوئے کہ ان کا کوئی مذہبی اور سیاسی ایجنڈہ نہیں ہے رام دیو نے کہاکہ وہ ہر ضلع میںیوگا پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں‘ یہ بھی یاد دلایا کہ یوگا کوئی مذہبی نہیں بلکہ سائنس او رسائنسی لائف اسٹائیل اور سکون فراہم کرنے کاعمل ہے۔