مسیحائے طب بڑے حکیم صاحب ڈاکٹر حکیم یس اکبر کوثر

جنوبی ہندوستان کے صوبۂ ٹمل ناڈو میں جب یونانی طب کا نام آتا ہے تو لوگ سب سے پہلے بڑے حکیم صاحب ڈاکٹر حکیم یس اکبر کوثر صاحب کو یاد کرتے ہیں۔ ETV کا اردو چینل کئی سالوں سے روزانہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے نو بجے تک آپ کا طبی پروگرام نشر کررہا ہے جس میں آپ روزانہ ایک جڑی بوٹی کے فائدے اور اس کا استعمال بتاتے ہیں۔ یونانی طب کے علاوہ آپ طب نبویؐ کے بھی ماہر ہیں۔ حضور ﷺ کی بتائی ہوئی جڑی بوٹیوں پر آپ نے 35 سال ریسرچ کی ہے ۔ طب نبویؐ کے موضوع پر آپ کی کتاب ’’قرآن اور طب نبویؐ ‘‘ اور اسماء مصطفیؐ کے نام سے شائع ہوچکی ہے ۔ آپ کی یہ کتابیں کئی عربی مدارس اور گورنمنٹ کی مدورائی کامراج یونیورسٹی کے اسلامک اسٹڈیس ڈگری کورس کے نصاب میں شامل ہے۔ آپ نے اردو انگریزی ، ٹمل ، ملیالم اور کنڑا زبانوں میں ایک سو سے زیادہ طبی کتابیں لکھ کر شائع کی ہیں۔ دہلی سے شائع ہونے والے Health Plus نامی انگریزی اور ہندی ماہنامے کے علاوہ چنئی سے ٹمل زبان میں شائع ہونے والے ماہنامہ ’’دیوگامروتھوم‘‘ کے بانی اور چیف ایڈیٹر ہیں۔
بڑے حکیم صاحب نے مدراس یونیورسٹی ، مدورائی کامراج یونیورسٹی ، تنجاؤر یونیورسٹی اور انٹرنیشنل یونیورسٹی فار کامپلمینٹری میڈیسن سے ، میڈیکل ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ ان دنوں آپ ہندوستان کی بہت بڑی گورنمنٹ میڈیکل یونیورسٹی ’’دی ٹمل ناڈو ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی ‘‘ کے شعبہ یونانی طب میں بورڈ آف اسٹڈیز کے ممبر ہیں۔ اس سے قبل آپ حکومت ہند کے ہیلتھ کمیشن کے چیرمین رہے ہیں۔ حکومت ہند کی شراب اور منشیات کی روک تھام کی میڈیکل تجاویز کمیٹی ، آل انڈیا ریڈیو اور دوسرے بہت سارے اداروں کے ممبر رہ چکے ہیں۔ ٹمل ناڈو کی اسمبلی میں آپ کی خدمات پر کئی مرتبہ بحث کی گئی اور ان کو سراہا گیا۔
آپ کے انکشافات میں سب سے زیادہ قابل ذکر یہ ہے کہ آپ نے کڈنی فیلیر کے لئے ’’الشفاء ‘‘ نامی دوائی اور ذیابیطس کے علاج کیلئے ’’کاسنی‘‘ نامی جڑی بوٹی ڈھونڈ نکالی ۔ آپ کاسنی کے پودے سے کاسنی پوڈر ، کاسنی کیپسول ، عربین آئیل اور کاسنی ہیرو نامی دوائیں بناتے ہیں۔ جو ہندوستان کی اکثر دوائیوں کی دوکانوں میں دستیاب ہیں۔ حکومت ٹمل ناڈو نے کاسنی سے بنائی ہوئی دواؤں پر سیلس ٹیکس سے چھوٹ دے رکھی ہے ۔ آپ کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی صدر محترمہ سونیا گاندھی ،ٹمل ناڈو کے سابق گورنر عزت مآب سرجیت سنگھ برنالا ، ٹمل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ عزت مآب ڈاکٹر کلینجر کروناندھی جیسے لیڈروں نے الگ الگ تقریبات میں ایوارڈ اور اعزازات سے نوازکر آپ کی عزت افزائی کی ہے ۔ حکومت کرناٹک کے وزیر صحت عزت مآب ڈاکٹر مہادیوپا نے ’’بڑے حکیم صاحب ‘‘ کے خطاب سے نوازا اور کیرالا کے وزیر صحت عزت مآب کبیر صاحب نے ’’اکشیا نیشنل ایوارڈ‘‘ پیش کیا ۔   سلسلہ جاری ہے …
انشاء اﷲ ہر ہفتہ بڑے حکیم صاحب کا انٹرویو شائع ہوگا