مسکراہٹ میں دانت رکاوٹ ہوں تو پریشان نہ ہوں

ایک مکمل مسکراہٹ پیدا کرنے میں دانتوںکا رول بہت اہم ہوتا ہے ۔ دانتوں کی بناوٹ چہرہ کی مسکراہٹ کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ دانتوں کی وضع اگر بے ڈھنگی اور بے ترتیب ہو تو اس کو درست کیا جاسکتا ہے اور خوبصورت بنایا جاسکتا ہے ۔ مسکراہٹ میں مانع ہونے والی چند وجوہات میں آپ کا فیشل چہرہ ہوتا ہے مثال کے طور پر اگر آپ کا چہرہ کھڑا ہے تب اس میں آپ کے دانتوں کا بڑا دخل ہوتا ہے اور اگر دانت بے ترتیب ہوں تب آپ کا چہرہ پر کشش نہیں لگے گا ۔ اگر آپ دوسروں پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں تب آپ کی مسکراہٹ کا اس میں بڑا دخل ہوتا ہے ۔ سفید دانت آپ کی عمر کو کم بتانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ دانتوں کے ساتھ ساتھ آپ کے مسوڑھے بھی آپ کی شخصیت کو نکھارنے میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ آپ کے مسوڑھوں پر کوئی پرت جمی نہیں رہنی چاہئے ۔ جس سے خوبصورتی متاثر ہوسکتی ہے ۔ دانتوں کی جملہ خرابیوں کو مندرجہ ذیل ٹکنکس کے ذریعہ دور کیا جاسکتا ہے ۔ لیزر ٹسٹ وائٹنگ ، پروکلین ، وینرس ، انویسالین ، آرتھوڈکس ، ڈینٹل ، امپلانٹس ، ٹوتھ کلرڈ فلنگس ، کاسٹمکس بانڈنگ ، ڈینٹل بریجس ، ڈینٹل کراونس ، لامنیٹس وغیرہ اگر آپ دانتوں کے سبب مسکرانے ، ہنسنے میں جھجک محسوس کررہے ہیں ۔ بات چیت کرنے میں یا کھانا کھانے میں تکلیف محسوس کررہے ہیں ۔ اس کی وجوہات آپ کے خراب دانت یا دانتوں کا نہیں ہونا ہے ۔ تب ان خراب دانتوں کو تبدیل کیا جاسکتا ہے اور درست کرتے ہوئے خوبصورت بنایا جاسکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر ثمینہ علی ، علیز ڈینٹسری ڈینٹل کیر یونٹ فون نمبر 9052661782 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔