مسلکی اختلافات کو بلائے طاق رکھ کر متحد ہونا کی ضرورت ہے۔ مولانا طارق جمیل۔ ویڈیو

ہمارے آپس کے توڑ نے ہمیں تباہ کیا۔ اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ دیوی بندی ‘ شیعہ سنی کی تفریق ختم کردو‘ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو ‘ آپسی رنجشیں ختم کردو صرف کلمہ کی بنیاد پر یہ کام کرنا ہوگا۔

جہاں تک میری آواز پہنچ رہی ہے ان کے لئے میری یہ گذارش ہے۔ جس مسلک سے وابستہ ہیں اس پرقائم رہیں ۔

مگر شرعی اختلافات کے باوجود آپس میں ایک رہو۔ آپس کا اختلاف ہمیں اس طرح ختم کردیتا ہے جس طرح استر بالوں کو صاف کردیتا ہے۔ ہم امت واحدہ کے طور پر مل کر کام کرنا ہے۔

گناہ گارہے تو اس کے لئے دعاء کریں۔ نبی کا اسوہ‘ ابوجہل ‘ابولہب‘کتبا‘ ولید ‘اوبائے ‘ امیا کے لئے جس طرح نبی نے دی کی ہے ‘ نبی اسی سنت پرہمیں چلنے کی ضرورت ہے۔ نبی کو اس بات کا علم تھاکہ یہ لوگ جہنمی ہیں مگر پھر بھی ان کے دعائیں کی ۔

کانٹے بچھانے‘ کوڑا پھینکنے والوں کی عیادت کی۔ یہودی بچے کی عیادت کے لئے چلے گئے آخر ی وقت میں وہ بچہ نبی کے کہنے پر کلام پڑھ لیا تو خوشی سے اللہ کے رسول پنجوں پر کھڑے ہوگئے اور کہاکہ یااللہ تیرا شکر ہے یہ جہنم کی آگ سے بچ گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=mqRUVuc_CUg