مسلم پرسنل لاء بورڈ کے طریقہ کار پر ذمہ داران میں تبادلہ خیال ہونا چاہئے :مو لانا جلال الدین عمری

نئی دہلی : آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی موجودہ صورت حال پر جماعت اسلامی ہند نے یہ باتسلیم کی ہے کہ اس مسئلہ پر ذمہ داروں کے درمیان تبادلہ خیال ہونا چاہئے ۔

شاہی امام سید احمد بخاری کے ذریعہ گزشتہ ۶؍ جون کو بھیجے گئے مکتوب کا جواب دیتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری نے اپنے ایک بیان کی وضاحت پیش کی ہے ۔مولانا عمری نے جواب کے آخری حصہ میں لکھا ہے کہ ’’پرسنل لاء بور ڈ کے بعض اقدامات یا طریقہ کار سے آپ کو اختلاف ہوسکتا ہے ۔میرے خیال میں اس پر ذمہ داروں کے درمیان تبادلہ خیال ہونا چاہئے ۔

جماعت اسلامی نے مسلم پرسنل لاء او ریکساں سیول کوڈ کے موضوع پر ایک لٹریچر بھی تیار کیا ہے ۔‘‘قبل ازیں مولانا جلال الدین عمری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ اس خاکسار کو کے نام آپ کا گرامی نامہ پیش نظر ہے ۔جماعت اسلامی اس کو مناسب و مفید سمجھتی ہے کہ اہم ملی و ملکی مسائل میں حکومت کے ذمہ داروں سے ملت کی ذ مہ دار شخصیات کی ملاقات ہو اورتبادلہ خیال کیا جائے ۔

مولانا جلال الدین نے اس کے ساتھ ہی لکھا ہے کہ جماعت کا مرکز آپ کا اپنا مرکز بھی ہے ۔عید الفطر کے بعد کسی وقت یہاں تشریف لانے کی زحمت فرمائیں تومسرت ہوگی تاکہ دین و ملت اور ملکی مفاد پر باہم تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔