مسلم نہ داڑھی رکھیں گے اور نہ نماز پڑھیں گے : ٹٹولی گاؤں پنچایت کا متنازع فرمان 

روہتک : مسلمانوں کی بقر عید کے موقع پر ٹٹولی گاؤں میں گؤ کشی سے ناراض پنچایت نے متنازع اعلانات کردئے ہیں۔پنچایت کے اعلانات کے مطابق مسلمان عوامی مقامات پر نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں ۔وہ اپنے بچوں کے نام ہندی میں رکھیں گے ۔عربی یا فارسی میں نہیں ۔عید کے موقع گؤ کشی کرنے والوں پر تاحیات گاؤں میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

گاؤں کے نوجوان بڑی داڑھی نہیں رکھیں گے ۔قبرستان کی زمین کو دھان کی کٹائی کے بعد پنچایت میں شامل کیا جائے گا بعد میں پنچایت قبرستان کیلئے الگ سے زمین فراہم کرے گی ۔

واضح رہے کہ ٹٹولی میں زیادہ مسلمان دھوبی کے پیشہ سے وابستہ ہیں ۔پنچایت اجلاس میں تقریباً ۵۰۰؍ افراد شامل ہوئے جن میں مسلم بھی تھے ۔ گذشتہ ۲۲؍اگست کوایک گائے کو ذبح کیا گیا ۔مقامی مسلم نوجوان پر اس کا الزام لگایا گیا ہے ۔ مسلمانو ں نے بھی پنچایت کے فیصلوں پر رضامندی کا اظہار کیا ۔