مسلم لیڈر شب کا فقدان کی وجہہ سے ملک میں ایک خلاگ پیدا ہوگیا ۔ 

امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لئے لیڈر شپ پیدا کرنے اور سیاسی سرمایہ کاری کی ضرورت۔ مقررین
نئی دہلی۔مسلم لیڈرشپ کے فقدان کی وجہہ سے پورے ملک اور خاص طور پر بہار میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہہ سے مسلمانوں کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔ یہ بات سماجی کارکن اور ہیومن چین کے صدر انجینئر محمد اسلم علیگ ے گذشتہ شام طلبہ اور مختلف شعبہ حیات سے وابستہ افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ چند برسوں میں پورے ملک میں بڑے بڑے لیڈروں کا انتقال ہوا ہے اسی طرح لیڈروں کی نئی فصل پیدا نہیں ہورہی ہے جس کی وجہہ سے علاقائی سطح کے لیڈروں سے لے کر قومی سطح کے لیڈروں کی کمی محسوس کی جارہی ہے جس کی وجہہ سے صورت حالیہ ہوگئی ہے کہ ان کے مسائل اسمبلی سے لے کر پارلیمنٹ تک اٹھانے والا کوئی نہیں ہے اور مسلمان تمام تر مسائل میں الجھ گئے ہی۔

انہوں نے کہاکہ جمہوری ڈھانچے میں لوئی مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہوسکتا جب تک اس کو اٹھایانہ جائے اور اس مسئلہ کے حل کے لئے حکومت پر دباؤ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ قیادت کرنے کوئی آسمان سے نہیں ائے گا بلکہ ہمیں اپنے اندر بہترین قیادت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

بہار کانگریس اقلیتی سل کے صدر منت رحمانی نے مسلمانو ں میں سیاسی بیداری اور مسائل پر مبنی موضوعات کو انتخاب کا پیمانہ بنانے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ مسلمان اس وقت گوناں گوں مسائل سے دوچار ہیں۔ اس کی واحد وجہہ جہاں قیادت کا فقدان ہے وہیں ہمیں اپنے مسائل حل کرانے کا علم نہیں ہے اور صحیح جگہ نہیں پہنچ پاتے۔

انہو ں نے کہاکہ کانگریس نے بہترین قیادت فراہم کی ہے اور مسلمانوں کے ایک بڑے طبقہ کی وابستگی کانگریس کے ساتھ رہی ہے لیکن اجتماعی مسائل کے حل کے تئیں عوام کا دباؤ کم رہا ہے۔اس پروگرام سے اے ایم یو اولڈ بوائز اسوسیشن مہارشٹرا کے جنرل سکریٹری عمر ان خان ‘ ماسٹر نسیم حیدر اور دیگر نے خطاب کیا۔