مسلم فوجی کے نماز پڑھنے کے دوران ہندو سپاہی کا پہرہ

 

سی آر پی ایف میں مذہبی احترام بھائی چارہ کا مظاہرہ

سرینگر ۔ /30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سرینگر میں ڈیوٹی کے دوران نماز کا وقت آنے پر ایک مسلم آفیسرس نے بارگاہ خدا وندی میں فریضہ نماز کو ادا کرنا شروع کیا تو ان کے ہندو ساتھی سپاہی نے پہرہ دیا ۔ وادی میں نازک حالات کے دوران سی آر پی ایف کے دو آفیسرس کے درمیان مذہبی احترام ،بھائی چارہ اور محبت و اخلاص کا عوام کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا جارہا ہے ۔ ٹوئیٹر پر پوسٹ کردہ ایک تصویر میں کیاپشن لکھا گیا ہے کہ ’’امن کے لئے مسلح برادرس کا جذبہ ‘‘ اس تصویر کے پوسٹ ہوتے ہی ہر گوشے سے ستائش کی جانے لگی ۔ تصویر میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہندو سی آر پی ایف آفیسر اپنے ساتھی مسلم آفیسر کے نماز ادا کرنے کے دوران پہرہ دے رہا ہے ۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں بدامنی ، بے چینی اور نفرت کا ماحول تیزی سے پھیلایا جارہا ہے ۔ مسلسل کرفیو نافذ رہتا ہے لیکن ایسے میں کشمیر کے اندر مذہبی خطوط پر بھائی چارہ کو فروغ دینے کی کوشش ایک مستحسن ع