مسلمانو ں کے تمام شعبہ حیات میں پچھڑنے کی واحد وجہ تعلیم سے دوری ۔ شیخ ابوبکر احمد

کالی کٹ ۔ مرکز اشقافتہ السنیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر شیخ ابوبکر احمد نے مسلمانو ں کی ہمہ جہت ترقی اور بہبود کے لئے تعلیم لازمی قراردیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے تمام شعبہ ہائے حیات میں پچھڑنے کی واحد وجہ تعلیم سے دوری ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں مرکز کے چارروزہ روبی جبلی عالمی کانفرنس میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو جہاں دینی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وہیں عصری تعلیم کودینی تعلیم کی طرح شدت سے اپنا نے کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات حکومت کی مشیر اعلی علی الہاشمی نے بھی تعلیم کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کی پہلی آیت اقرا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ اسلام میں تعلیم کی ہی اہمیت ہے اور اسلام کاپیغام علم ہے۔ لولو گروپ کے چیرمن پدم شری ڈاکٹر ایم یوسف علی نے پروگرام میں شرکت سے قبل مرکزبوائز ہائر سکینڈری اسکول کا افتتاح کیا اور موقع پر مسلمانوں سے تعلیمی ادارے قائم کرنے پر زور دیا۔

تیونس کی زیتون یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر حشام عبدالکریم قرسیہ نے ہندوتان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیںیہاں کی تہذیب وثقافت دیکھ کر بہت اچھالگا رہا ہے۔ ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری ڈائرکٹر مرکز الشقافتہ السنیہ اسلامیہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

واضح رہے کہ چار روزہ روبی جبلی عالمی کانفرنس ملک کے علاوہ ‘ عمان‘ چین ‘عراق ‘ سعودی عربیہ‘ بحرین‘ کیمرون‘ ملایشیا‘ تیونس کویت‘ پیوری کوسٹ ‘ اردن ‘ برطانیہ‘ متحدہ عرب امارات‘ ازبکستان‘ نیپال‘ آسڑیلیا اور دیگر ممالک کے سیاسی ‘ سماجی ‘ تعلیمی ‘ معاشی مفکرین شامل ہوں گے اور چار روز کے دوران ‘ عقیدہ کانفرنس‘ تصوف کانفرنس‘ علما کانفرنس‘ تعلیمی کانفرنس‘ حقوق کانفرنس‘ قومی یکجہتی کانفرنس‘ لائف اسٹائل کانفرنس‘ یادیہ دومین کانفرنس‘ ثقافی کانفرنس‘ تم کانفرنس‘ اُردو کانفریس‘ پیس کانفرنس‘ محفل نشیدہ ‘ نیشنل دعوہ کانفرنس‘ پیس کانفرنس‘ محفل نشیدہ‘ نیشنل دعوی میٹ‘ انٹرنیشنل اکادمی کانفرنس‘ جلسہ دستار حفظ‘ مرکز المنی کانفرنس‘ میڈیاکانفرنس منعقد ہوں گی۔