مسلمانوں کے خلاف تشدد۔ سری لنکا میں فرقہ وارانہ تصادم کے بعد 19کی گرفتاری

کولمبو۔ شری لنکا پولیس نے ہفتہ کے روز گلی ضلع میں اکثریتی طبقہ کے بدھسٹوں اور اقلیتی طبقہ کے مسلمانوں میں تصادم کے بعد 19لوگوں کو گرفتار کیاہے۔

حالات پر قابو پانے کے لئے ضلع کے چھ علاقوں میں پولیس نے کرفیو نافذ کردیا ہے۔ایک پولیس افیسر نے زنہو نیوز ایجنسی کو بتایاکہ اگر حالات قابو میں نہیں آتے ہیں تو ضلع کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔

جمعہ کے روز مسلم اقلیت او ربدھسٹ اکثریتی طبقے کے سنہالیسی فرقہ کے درمیان میں پیش ائے معمولی واقعہ کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے بعد گلی ضلع میں200پولیس افسروں اورٹاسک فورس کے 100عہدیداروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

واقعہ میں کئی لوگ زخمی ا ور اقلیتی مسلم طبقے کے کچھ گھر وں اور کاروبار کو بھی نقصان پہنچایاگیا ہے۔

قبل ازیں ستمبر میں اقوام متحدہ کے روہنگی پناہ گزین کیمپ کو سری لنکا میں بھی نصب کیاگیا ہے اس پر سری لنکا کے اکثریتی طبقے سے تعلق رکھنے والے بدھسٹوں نے حملہ کرتے ہوئے روہنگیوں کو دہشت گر دقراردیا تھا اور انہیں میانمار واپس بھیجنے کا بھی مطالبہ کیاتھا۔

سری لنکا کی بیس ملین آبادی میں 75فیصد سنہالیسی بدھسٹ ہیں جو مجموعی آبادی کا 75فیصد حصہ ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں مسلمانوں نوفیصد ہیں