مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیا د پر تحفظات فراہم کئے جائیں گے۔ کے ٹی آر

ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے ہفتہ کے روز کہاکہ حکومت ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کو معاشی اور سماجی پسماندگی کی بنیادپر تحفظات فراہم کریگی۔

احاطہ اسمبلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے بی جے پی احتجاج پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ ریاستی حکومت مذہب کی بنیاد پر تحفظات کی فراہمی کی تجویز نہیں پیش کی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ 90%ریاست کی آبادی پسماندہ ہے بشمول مسلمانوں کے جن کی آبادی کاتناسب ریاست میں13%ہے۔

انہو ں نے کہاکہ تحفظات کے تناسب میں کچھ ریاست جیسے ٹاملناڈو میں69%فیصد کیاگیا تو دیگر ریاستوں نے دیگر طبقات کی تحفظات کے کوٹہ میں اضافہ کیوں نہیں کیا۔

کے ٹی آر نے کہاکہ بی جے پی مبینہ طور پرمسلم تحفظات کی مخالفت سیاسی مقصد کے تحت کررہی ہے۔